امریکا کی تائیوان کو 66 'ایف 16' طیارے فروخت کرنے کی منظوری

 

پبلک نیوز: امریکا تائیوان کو آٹھ ارب ڈالر مالیت کے 66 'ایف -16' جنگی طیارے فروخت کرے گا۔ وزارتِ خارجہ نے جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکا نے چین کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کو آٹھ ارب ڈالر مالیت کے 66 ایف -16 جنگی طیارے دینے کی منظوری دے دی۔

 

امریکی وزارت خارجہ نے تائپی اکنامکس اور کلچرل ریپریزینٹیٹو آفس کو فوجی سازو سامان فروخت کرنے کی تجویز کو منظوری فراہم کرنے کا عہد کیا ہے جس کے تحت اسے 'لوک ہیڈ مارٹِن بِلٹ' ایف -16 جنگی طیارے فروخت کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل چین، امریکا سے اس اقدام کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ چین کے مطابق امریا کا یہ اقدام چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور ایک چین کے اصول کے خلاف ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں