امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان

واشنگٹن(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔ امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف 16 طیاروں کے لیے 125 ملین ڈالر کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کے مطابق طیاروں کے لیے اسپورٹ کی منظوری محکمہ خارجہ نے دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی طرف سے بھارت کے لیے بھی سی 17 طیاروں کے لیے 67 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی اعلامیے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 

اعلامیے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فروخت سے امریکی خارجہ پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں