امریکا اور چین کی معاشی جنگ کے خاتمہ کیلئے رابطے

پبلک نیوز: امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کردی گئیں۔ چین کا 30 رکنی وفد مذاکرات کے لیے امریکا پہنچ گیا۔

 

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے لئے دونوں ملکوں نے کوششیں تیز کر دیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی وفد کے دورہ چین کے بعد چین کا تیس رکنی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔ چینی وفد دونوں ملکوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے امریکی نمائندوں کو اعتماد میں لے گا۔

 

دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعہ کی وجہ سےعالمی تجارت پر بھی منفی اثر پڑؑ رہا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او نے بھی دونوں ملکوں سے تجاری تنازعی ختم کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چینی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگایا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی اشیاء پر ٹیکس لگایا۔ گزشتہ برس جی ٹوینٹی اجلاس میں ڈونلڈٹرمپ اور ژی جن پنگ کے درمیان تجاری تنازعہ کم کرنے کے لئے مارچ تک کی ڈیڈلائن طے کر دی گئی تھی۔ مارچ تک تنازعہ کم نہ ہونے پر دونوں ممالک ایک دوسرے پر نئی پابندیاں لگانے کاعندیہ دے چکے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں