امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

 

پبلک نیوز: امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔ حمزہ بن لادن کے مارے جانے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی بڑی کامیابی سامنے آگئی۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوچکا ہے۔ حمزہ بن لادن کو اسامہ کا جانشین تصور کیا جاتا رہا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق اس کی موت کی تصدیق اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے کی۔ حمزہ بن لادن امریکا کو مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ امریکا نے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تاریخ یا جگہ کے بارے میں مزید تفصیلات تا حال جاری نہیں کیں۔

 

یہ بھی واضح نہیں گیا کہ امریکا نے حمزہ کی ہلاکت میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں۔ مارچ 2019 میں امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس پیشرفت کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں