امریکا کا روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

 

پبلک نیوز: امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ امریکا نے گزشتہ برس برطانیہ میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھراضافہ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ برس برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پابندیوں میں روس کی ٹیکنالوجی کی درآمدات کو محدود کیا جائے گا۔ روس کوعالمی مالیاتی اداروں سے مالی، تکنیکی معاونت، قرضوں کی مخالفت بھی کی جائےگی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں