ڈالر کی بریکیں فیل، اونچائی کے سفر میں تیزی، 150 کا ہو گیا

کراچی (پبلک نیوز) روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 150 روپے تک پہنچ گیا اور ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 146.52 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔  100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار ایک سو ساٹھ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں