فیس بُک پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد

 

پبلک نیوز: امریکا میں فیس بک پر 5 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ یہ صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر کسی کمپنی پر عائد کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پرائیویسی کے تحفظ نا کرنے پر فیس بُک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر فیس بُک کو 5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھرنا ہو گا۔ کسی بھی خلاف ورزی پر امریکی حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے چند بڑے جرمانوں میں سے یہ ایک جرمانہ ہے۔

 

امریکی حکام اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان ایک ڈیل کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فیس بک اپنے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اندر ایک پرائیویسی کمیٹی بھی تشکیل دے گی۔ جس سے پرائیویسی سے متعلق فیصلوں پر فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کنٹرول ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فیس بک کی جانب سے ذاتی معلومات کے غلط استعمال کے خدشات دور کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کا جرمانہ بالکل مناسب ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں