وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات اہم تھی،ترجمان

 

واشنگٹن (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اب تعلقات آگے بڑھانےکا وقت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب قرار دے دیئے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی۔ دونوں رہنماوں کے مابین مجموعی طور پر مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اب پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت کا وقت آ گیا ہے، افغان امن عمل میں امریکا کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم عمران کی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی، دونوں جانب سے باہمی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکا کی خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں