امریکا نے ایرانی وزیرِ خارجہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

 

پبلک نیوز: امریکا نے ایرانی وزیرِ خارجہ کے ملک میں داخلے پر پابندیاں لگا دیں۔ اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی صدر نے پابندیوں کو بچگانہ عمل قرار دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے امریکا داخلے پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا تھا کہ جواد ظریف کے بین الاقوامی سفر پر بھی پابندیوں کی کوشش کی جائے گی، امریکا میں ان کے کوئی اثاثے ہیں تو منجمد کیے جائیں گے۔ ایرانی حکومت کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر کے غیر محتاط ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں اور وہ دنیا بھر میں ایرانی حکومت کے بنیادی ترجمان ہیں۔

 

جس کے جواب میں جواد ظریف کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایران سے باہر ان کے کوئی اثاثے موجود ہی نہیں ہیں۔ جواد ظریف نے خود کو اپنے ایجنڈے کے لیے خطرہ سمجھنے پر امریکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں