'ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرقِ وسطیٰ کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے'

پبلک نیوز: ٹرمپ انتظامیہ کی امیدوں کے باوجود شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام مکمل بند ہونے کے امکانات کم ہیں جبکہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر ابھی کام نہیں کر رہا، لیکن پھر بھی مشرقِ وسطیٰ کے لیے خطرہ ہے۔

 

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے مکمل ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے یا پیداواری صلاحیت ترک کرنے کی کوئی توقع نہیں۔ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرقِ وسطیٰ کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس اور دیگر انٹیلی جنس چیف کی جانب سے سینیٹ کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے معاملے پر اپنا اشتعال انگیزرویہ ترک کیا ہے۔ تاہم شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کی اپنی صلاحیت برقرار رکھنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے رہنماء کے مطابق یہ ملک کے بقاء کے لیے ضروری ہے۔

 

اسی طرح ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے سلسلے میں فی الوقت کام نہیں کر رہا۔ لیکن ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں