اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، ڈونلڈ ٹرمپ کی چین اور ایران کو دھمکیاں

 

نیویارک (پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران نے سعودی تنصیبات پر حملے کیے۔ سعودیہ کی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائیں گے۔

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران نے سعودی تنصیبات پر حملے کیے۔ ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائیں گے۔ امن پسند ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ ایران سے ہے۔

 

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے مفاد میں ہے۔ چین ایک بڑی معیشت ہے۔ ہانگ گانگ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکا چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔ چین کو دوسرے ملکوں کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی مفادات کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دوں گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں