پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن (پبلک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر چوتھی بار ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مودی سے ملاقات کروں گا۔ امید ہے مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب پیش رفت ہو گی۔

 

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے جلد بات کریں گے۔ امید ہے کہ ملاقات کے بعد امید ہے  کشمیر میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو گی۔

 

 

واضح رہے کہ امریکی صدر پہلے بھی تین بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ پاکستان اور بھارت سے اچھے تعلقات ہیں۔ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں