نیویارک ٹائمز نے امریکا کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

پبلک نیوز: یمن کے انسانی بحران کا ذمہ دار امریکا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکا کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا۔

 

یمن جنگ میں امریکا کا گھناؤنا کردار بے نقاب ہو گیا۔ امریکی میڈیا نے یمن کے انسانی بحران کا ذمہ دار امریکا  کو قرار دے دیا۔ نیو یارک ٹائمز  کے مطابق یمن میں 90 فیصد غذا درآمد کی جاتی ہے۔

 

سعودی عرب کی ایما پر یمن پر امریکی پابندیوں سے غذائی قلت نے جنم لیا۔ جو بڑا انسانی بحران بنا۔ یمن میں غذائی قلت سے خطرناک بیماری کولیرا کے 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں سے 2 ہزار افراد موت کی آغوش میں سو گئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں