امریکہ کا ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکہ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، ٹرمپ انتظامیہ آئندہ ہفتے پاسداران انقلاب کے بارے میں فیصلے کا اعلان کر دے گی۔

 

امریکہ اور ایران کے پہلے سے کشیدہ تعلقات میں ایک نیا موڑ، ٹرمپ انتظامیہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو غیر ملکی۔ دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی این این اور وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت جولائی 2018 سے اس فیصلے پر غور کر رہی تھی اور اب وائٹ ہاؤس کے با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

 

امریکی دفترخارجہ کے خصوصی نمائندہ برائے ایران برائن ہک کا کہنا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کی آڑ میں پاسداران انقلاب اپنی جڑیں مظبوط کر رہی ہے اور خدشہ ہے کہ مستقبل میں اس کے سٹرٹیجک اڈے امریکہ کے سب سے قریبی اتحادی اسرائیل کے لئے خطرہ بن جائیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ فیصلہ عراق اور شام میں سرگرم امریکی دستوں کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں