شمالی کوریا، امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی

پبلک نیوز: شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے لگی۔ شمالی کوریا کی امریکا کی جانب سے اپنے اعلیٰ عہدیداران پر پابندیوں کی مذمت۔ اس عمل کو جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

شمالی کوریا امریکا کے بہتر ہوتے تعلقات میں ایک بار پھر کھٹائی پڑ گئی۔ شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداران پر پابندیاں عائد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پابندیوں سے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیش آسکتی ہے۔

امریکا کی جانب سے دباؤ میں مسلسل اضافے کی پالیسی اس کی سنگین غلط فہمی ہے۔ امریکا باہمی اعتماد سازی کی پالیسی اختیار کرے جس کی سنگاپور میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے بعد توقع کی جارہی تھی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں