امریکا نے شمالی کوریا کا مال بردار بحری جہاز قبضہ میں لے لیا

پبلک نیوز: امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدہ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔ امریکا نے شمالی کوریا کا کوئلہ لے جانے والا مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے  شمالی کوریا کے ایک مال بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے  پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے شمالی کوریا پر الزام لگایا ہے کہ اس کے بحری جہاز نے مبینہ طور پر بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

ریلیز کے مطابق شمالی کوریا کے سب سے بڑے کارگو بحری جہاز میں سے ایک دی وائس آنیسٹ کا استعمال غیر قانونی طور پر کوئلے کی برآمد اور شمالی کوریا کو بھاری مشینری کی درآمد کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

امریکہ نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پہلی بار شمالی کوریا کا کوئی بحری جہاز پکڑا ہے اور یہ واقعہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں پیش آیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں