کرتارپور راہداری سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی: امریکا

پبلک نیوز: امریکا نے بھی کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا، کہا اس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر راہداری کا سنگ بنیاد ایک اچھا قدم ہے۔ ویزہ فری انٹری سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان سے سوال کیا گیا کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹس میں پاکستان پر دہشتگردوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا، جس کے جواب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی ردعمل دیا۔ دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،  لیکن اب امریکا، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے تو کیا امریکا کی طرف سے بیانات دینے کا یہ وقت مناسب تھا؟

جس کے جواب میں نائب ترجمان پالا ڈینو نے جواب دیا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کو نتائج دینے کی ضرورت ہے اور اسلام آباد کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں