امریکا کا ایک بار پھر طالبان کو مذاکرات کا اشارہ

 

پبلک نیوز: امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو افغان لیڈرز سے رابط کریں۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء صرف باتوں نہیں بلکہ حقیقی شرائط اور زمینی حقائق کی بنیاد پر ہو گا۔

 

امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان سکیورٹی فورسز کی حمایت و تعاون جاری رکھے گا۔ اب طالبان افغان لیڈرز کے ساتھ مذا کرات کریں۔ بات چیت کے سلسلے سے یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور القاعدہ سے تعلق توڑنے کے دو مقاصد پورے ہونے تک امریکا افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔

 

مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اب طالبان اپنا رویہ تبدیل کر کے طے شدہ باتوں پر عمل کریں گے کیونکہ جب تک ایسا نہ ہوا امریکی صدر دباؤ کم نہیں کریں گے۔

 

دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا تھا کہ جنگ کی جگہ سمجھوتے کا راستہ اختیار کیا جائے تو وہ بھی ایک بار پھر مذاکرات کو تیار ہیں۔ توقع ہے کہ امریکا سمجھوتے کی پوزیشن میں واپس آئے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں