ترکی روس میزائل معاہدہ، امریکا کو ایک آنکھ نہ بھایا

پبلک نیوز: امریکا اور ترکی کے درمیان کشیدہ تعلقات، روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کے معاہدے پر امریکا نے ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کیوں کیا؟ امریکا نے ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی روکنے کا اعلان کر دیا۔

 

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے مطابق ترکی کو مزید ایف 35 طیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی جبکہ ایف 35 پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی بند کر دی جائیں گی۔

 

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خرید رہا ہے جو ایف 35 پروگرام سے متصادم ہے۔ اس سے قبل امریکی دھمکیوں کے باوجود ترکی نے روس سے ایس 400 اییئر ڈیفنس سسٹم خرید نے کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں