امریکا کا سعودی عرب اور یواےای میں فوجی دستے بھیجنے کا اعلان

 

پبلک نیوز: سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکا نے اپنے فوجی دستے سعودی عرب اور یو اے ای بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی۔ تاہم ابھی بھیجے جانے والے فوجی دستوں کی تعداد کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد خلیج میں بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہو گی تاہم ابھی بھیجے جانے والے فوجی دستوں کی تعداد کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

امریکی فوجی حکام کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مدد کی درخواست کے بعد کی گئی۔ اس سے پہلے امریکا ریاض کے سلطان ایئربیس پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی بیٹری نصب کر چکا ہے اور اس کے علاوہ ایئربیس پر 600 امریکی فوجی پہلے سے موجود ہیں۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں