امریکا پابندیاں ہٹائے،ایٹمی معاہدہ بحال کرے،ایرانی صدر حسن روحانی

 

پبلک نیوز: ایرانی صدر کا امریکا سے بات چیت پر مشروط رضا مندی کا اظہار، واشنگٹن ایران سے پابندیاں اٹھالے اور 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کا احترام کرے تو مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے امریکا سے بات چیت پر مشروط رضا مندی کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران سے پابندیاں اٹھالے اور 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کا احترام کرے تو مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

 

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا سے مذاکرات بحالی کی مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ حسن روحانی نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ امریکا پابندیاں ہٹائے اور 2015 کا جوہری معاہدہ بحال کرے تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

دوسری جانب فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کے ساتھ 2015 کے ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تینوں یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جوہری معاہدہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے بعد خطرے میں ہے جبکہ ایران کی طرف سے یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کا فیصلہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں