امریکا نے پاکستان کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج دینے کی مخالفت کردی

پبلک نیوز: امریکا ایک طرف پاکستان کی کاوشوں کی معترف تو دوسری طرف پاکستان کی معیشت کو ڈبونے پر تل گیا۔ کانگریس کےتین بااثرارکان نے پاکستان کو دیئے جانے والے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کر دی۔

امریکا پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکالنے پر تل گیا۔ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کے تین بااثر ارکان ٹیڈ ایس یوہو، ایمی بیرا اور جارج ہولڈنگ نے پاکستان کو دیئے جانے والے آئی ایم ایف کے ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کی مخالفت کر دی۔

تینوں ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کو دیئے جانے والے بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرے۔ ارکان نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان بیل آؤٹ پیکج کی رقم سی پیک کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کرے گا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں