بھارت جب تک کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے ، وزیراعظم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت جب تک کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے۔ بھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتے ہیں۔

 

امریکی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ امریکی ارکان سینیٹ میں کرس وان ہولین اور میگی حسن جبکہ امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید، ناظم الامور پال جونز اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وفد میں شامل تھے۔ امریکی وفد نے آزاد کشمیر کے دورہ کے بعد ذاتی مشاہدے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

 

وزیراعظم نے مسلئہ کشمیر پر تعاون کرنے پر سینیٹرز سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ وہ بھارت نہیں جو میں سمجھتا تھا۔ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سب سے بڑا حامی تھا۔ جب تک بھارت کشمیر کے حالات بہتر نہیں کرتا مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے۔

 

عمران خان نے بتایا کہ بھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔ معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتے ہیں۔ معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لیے پریشانی ہو گی۔ ہمیشہ سےمعاملات پُرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا تھا۔

 

انھوں واضح کیا کہ اب مودی سے بات کرنے کے لیے کوئی اخلاقی صورت نہیں۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

 

ملاقات میں افغان عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں، امن ہو۔ امریکہ بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔ افغان امن عمل پر مرحلہ وار بات چیت ہونی چاہیے۔ اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

 

امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ کشمیراور افغان امن عمل آگے بڑھانے پر زور دیں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں