وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کے آغاز کا فیصلہ، وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی اہم ملاقات، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بریفنگ، وزیراعظم کا 17 اکتوبر کو پروگرام کے افتتاح کا فیصلہ۔

 

وزیراعظم عمران خان کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ کامیاب جوان یوتھ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام ہو گا۔ نوجوانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی سے ملک کو آگے لیجانے میں مدد ملے گی۔

 

 

معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے بتایا کہ منصوبے سے لاکھوں نوجوان براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ وزیراعظم کی مشاورت سے  لانچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ منصوبہ نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں