خواجہ آصف نے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی: عثمان ڈار

راولپنڈی (پبلک نیوز) خواجہ آصف نے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نیب راولپنڈی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ  کا الزام سامنے آ گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف  کے خلاف ثبوت نیب راولپنڈی کو دے دیئے۔ اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ نیب کو فراہم کردہ ثبوت خواجہ آصف کی اصلیت سامنے لانے کے لئے کافی ہیں،نیب حکام کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھوں گا۔

عثمان ڈار نے خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔ جس پر  نیب نے انہیں ذاتی حثیت  میں طلب کیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں