بلاول اپنے والد آصف زرداری کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے: عثمان ڈار

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول کی جانب سے فوج کو متنازعہ بنانے کا بیان شرمناک ہے۔ بلاول قومی مفاد پر ذاتی فائدے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ 30 30 سال تک حکومتیں کرنے والی جماعتیں حکومت کے چند ماہ کے اقتدار سے خوفزدہ ہیں۔ راو انوار کو بہادر بچہ کون کہتا رہا ہے سب جانتے ہیں۔

 

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف نے رد عمل دیتے ہوئے عثمان ڈار کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں آسکر وننگ پرفارمنس دی۔ بلاول ایکٹنگ اچھی کر لیتے ہیں ٹی وی ڈراموں میں کام کریں۔ بلاول نے پاک فوج جیسے ادارے کو متنازعہ بنانے کی بھونڈی کوشش کی۔ یہی حرکت بلاول کے والد نے کی تھی اور پھر خود ساختہ جلا وطنی کاٹنی پڑی۔ بلاول والد سے پوچھیں اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کر کہاں چھپے تھے؟

 

عثمان ڈار  کا کہنا تھا کہ احتساب سے بچنے کے لیے قومی اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کی خدمت نہیں۔ بلاول کی جانب سے فوج کو متنازعہ بنانے کا بیان شرمناک ہے۔ بلاول قومی مفاد پر ذاتی فائدے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ 30 30 سال تک حکومتیں کرنے والی جماعتیں حکومت کے چند ماہ کے اقتدار سے خوفزدہ ہیں۔ راو انوار کو بہادر بچہ کون کہتا رہا ہے سب جانتے ہیں۔ بلاول اپنے والد آصف زرداری کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے۔ فوجی عدالتوں کا قیام فوج کی نہیں قوم کی ضرورت تھی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں