نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: عثمان ڈار

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم اجلاس شروع، وزیراعظم عمران خان جلد یوتھ پروگرام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ نوجوانوں کے لئے صوبائی حکومتوں کا وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق طے پا گیا۔

 

وزیراعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم اجلاس شروع، وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی منصوبہ بندی شروع، معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی کوششیں رنگ لے آئیں، آٹھ سال بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک میز پر آگئیں۔ نوجوانوں کو خوشحال کیسے بنائیں، وفاقی و صوبائی وزراء نے سر جوڑ لئے۔ پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز اکٹھے ہو گئے۔

اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل پر غور جاری ہے، نیشنل یوتھ کونسل اور ڈویلپمنٹ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال جاری، نوجوانوں کے لئے صوبائی حکومتوں کا وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق طے پا گیا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹریز برائے یوتھ افئیرز بھی شریک ہیں۔

 

معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ روزگار کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں۔ نوجوان تیاری کریں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں زبردست منصوبوں کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

 

صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ نوجوانوں سے متعلق وفاقی حکومت کی سنجیدگی قابل تعریف ہے، پہلی بار پختون خواہ کے نوجوانوں کو وفاقی سطح پر اونر شپ ملے گی۔ صوبائی وزیر تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منصوبہ بندی میں پنجاب کے نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبریاں ہیں۔ سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز نے بھی وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں