وزیراعظم کا نوجوانوں کے لئے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ، عثمان ڈار کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکر دیا گیا۔ پالیسی کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کے سپرد کیا گیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی۔ آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ عثمان ڈار نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کریں گے۔

عثمان ڈار نے بطور معاون خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ پر نہیں نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا۔ نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے نہیں ملیں، نوجوان ساتھ نہ دیتے تو حکومت میں نہ ہوتے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں