خواتین کے عالمی دن پر عظمیٰ نعمان دنیا بھر کی خواتین کیلئے باعثِ فخر

لاہور(دعا مرزا) آپ نے اکثر گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کو تو دیکھا ہو گا، مگر کیا آپ کی گاڑی کو کسی خاتون مکینک نے چیک کیا؟ مکینکل انجینئر عظمی نعمان نے کتابوں میں جو پڑھا اسے ضائع نہیں ہونے دیا۔

 

ملئیے ملتان کی رہائشی چوبیس سالہ عظمی نعمان سے جو گاڑی چلانا بھی جانتی ہیں اور گاڑی کو ٹھیک کرنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ مکینکل انجینئر عظمی نعمان نے کتابوں میں جو پڑھا اسے ضائع نہیں ہونے دیا۔ چار بھائیوں کی بہن عظمی پاکستان کی پہلی کار انسپکشن اسپیشلسٹ ہے اور کار فسٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

عظمی کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں خواتین کو ایسی نوکریوں کی اجازت نہیں دی جاتی، مگر چار بھائیوں کی حالات کے آگے جھکی نہیں۔ عظمیٰ نے اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے لاہور کا راستہ کیا اور بلند حوصلے سے فن کا لوہا منوایا۔ عظمی نے کہا وہ ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ خواتین کے عالمی دن پر عظمی نعمان دنیا بھر کی خواتین کیلئے باعث فخر ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں