سندھ فوڈ اتھارٹی میں بھرتیاں، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسر کی آسامیاں آ گئیں

کراچی (کاشف منیر) سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھرتیوں کے لیے اشتہار دے دیا۔ کہ پہلے مرحلہ میں 40اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسر بھرتی کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں نوابشاہ میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسر بھرتی ہوں گے۔

ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ کے مطابق افسران کے لے انٹرویو 26 دسمبر کو کراچی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں ہوں گے۔ موبائل لیبارٹری کے حوالے سے فزیبلیٹٰی تیار کر لئی گی ہے ،امید ہے جلد موبائل لیبارٹری مل جائے گی۔

ابرار شیخ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے لائنسنس فارم کا اجراء بھی شروع کر دیا ہے، جو انسپیکشن کرائے گا اور معیار پر پورا اترے گا اس کو لائنسنس ملے گا۔  دوسری جانب سندھ سرکار نے سات ماہ گزرنے کے باجود سندھ فوڈ اتھارٹٰی کو مکمل طور پر فعال نہ کرسکی۔ سندھ سرکار نے مئی 2018 میں سندھ فوڈ اتھارٹی کو فنکشنل کیا تھا۔۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کا بجٹ لینے کے باوجود فوڈ اتھارٹٰی کے پاس نہ گاڑی ہے نہ موبائل ٹیسٹنگ وین۔ سات ماہ گزر جانے کے باوجود موبائل وین کی ابھی تک فزییلیٹٰی تیار نہ ہو سکی ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں