ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 151 روپے کا ہوگیا

کراچی (پبلک نیوز) اوپن مارکیٹم، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈالر پھر بپھر نے لگا۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 26 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایک امریکی ڈالر 151روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہو کر 151 کا ہو گیا۔

 

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی، انڈیکس میں 672 پوائنٹس کی کمی۔ کاروبار 35 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں