صدر وینزویلا نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

پبلک نیوز: وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے یورپی ممالک کی جانب سے ملک میں دوبارہ انتخابات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ان کا کہنا ہے کہ  وینزویلا یورپ کی قید میں نہیں ہے۔

 

وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہیں اور نکولس مدورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے یورپی ممالک کے دوبارہ انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے  ہوئے کہا کہ یورپی ممالک اپنا الٹی میٹم واپس لیں، ہمیں کوئی الٹی میٹم نہیں دے سکتا، کیونکہ وینزویلا یورپی یونین کا حصہ نہیں۔ صدر مدورو نے اپنی موجودگی میں ملٹری ڈرل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالفین کو اپنی طقت کا اندازہ کروایا، کہ  فوج ان کے ساتھ ہے اور وہ اپنے ملک کے دفاع کو تیار ہے۔

 

واضح ہے کہ فرانس، نیدرلینڈز اور جرمنی سمیت یورپی طاقتوں نے کہا تھا کہ اگر مدورو نے آٹھ روز میں دوبارہ انتخابات نہیں کرائے تو یورپی یونین اپوزیشن رہنما جوآن گائیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرلے گی۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں