وینزویلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہم فوجی آفیسرز ہلاک

پبلک نیوز: وینزویلا میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 اہم فوجی آفیسرز ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت سے باہر ایک علاقے سے ملا۔

 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سے فوجی افسران کو لے کر سان کارلوس کے لیے اُڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 اہم فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

 

حادثے میں 2 میجرز، 3 کیپٹن اور 2 لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

 

وینزویلا کے صدر نے مادورو نے افسوسناک واقعے پر لواحقین سے دلی تعزیت اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں