ایکشن فلم 'وینم' امریکی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

پبلک نیوز: ایکشن فلم 'وینم' امریکی باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئی۔ فلم نے رواں ہفتے 4 ارب 71 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

خلائی مخلوق سے ملنے والی بے پناہ طاقتیں کام آ گئیں۔ ایکشن، سنسنی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم 'وینم' کا باکس آفس پر راج برقرار، فلم نے دوسرے ہفتہ میں 4 ارب 71 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

 

لیڈی گاگا کی موسیقی کے تڑکے والی ہالی وڈ فلم 'اے اسٹار از بورن' نے دوسرے ہفتہ میں 3 ارب 69 کروڑ روپے کما کر دوسری پوزیشن پر برقرار رہی۔

 

نیل آرم اسٹرانگ کے چاند کے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی نئی بائیو گرافیکل ڈرامہ  فلم 'فرسٹ مین' نے ابتدائی تین روز میں 2 ارب 17 کروڑ روپے کی کمائی کر لی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں