کابینہ اجلاس میں اسد عمر اور فواد چودھری میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چودھری میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ طویل اجلاس کے باعث شرکا کو سینڈوچ اور سنیکس پیش کیے گئے۔ جس میں وفاقی کابینہ نے احتساب کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ کابینہ نے بعض سیاسی رہنماؤں کے تنقیدی بیانات کو احتساب کا خوف قرار دے دیا۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

کابینہ نے ملائشئین وزیراعظم مہاتیر محمد کا شاندار اور تاریخی استقبال کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتیر محمد کا استقبال دل و جان سے کریں گے۔ مہاتیر محمد کو ان کی نظریہ اور کردار کی بدولت یوم پاکستان پر مہمان خصوصی کا درجہ دیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں