معروف اداکار عابد علی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا

 

پبلک نیوز: معروف اداکار عابد علی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ان کو سرطان کا عارضہ لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر عابد علی شدید علیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ جگر کے کینسر کا شکار ہیں۔ سرطان آخری اسٹیج پر ہے۔ عابد علی کی چھوٹی بیٹی اداکارہ راہمہ علی نے سوشل میڈیا پر عابد علی کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوتے ان کا کہنا تھا کہ تمام تر طبی کوششیں کی جا چکیں ہیں مگر بے سود۔ ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ عابد علی اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی دونوں بیٹیوں اداکارہ ایمان علی اور راہمہ علی نے انکی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

 

راہمہ علی کا انسٹا گرام پر کہنا تھا کہ اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔ ڈاکٹروں کے جواب کے باوجود اللہ چاہے تو عابد علی شفاء یاب ہو سکتے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں