جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کر گئے

کراچی(پبلک نیوز) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کر گئے، ان کو جمعہ کی شب طبعیت خراب ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر اجمل خان کو تعلیمی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

جامعہ کراچی کے مرحوم شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان آغاخان ہسپتال میں انتقال کر گئے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ساتھی پروفیسر کی جانب سے ڈاکٹر محمد اجمل خان کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اجمل کو طبیعت خراب ہونے پر جمعہ کی شب آغاخان اسپتال منتقل کیا گیا تھا، پروفیسر ڈاکٹر اجمل عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ڈاکٹر اجمل خان نے40 سالہ زندگی تدریسی عمل میں گزاری، ڈاکٹر اجمل خان کو تعلیمی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

ڈاکٹر اجمل خان نے باٹنی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی فزیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کی،2017 میں ڈاکٹر اجمل خان نے بطور وائیس چانسلر جامعہ کراچی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا، ڈاکٹراجمل خان کی نمازجنازہ آج بعد نمازعصرمسجدابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں