آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پبلک نیوز) ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پر انھوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور خطہ میں امن استحکام کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیف کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے۔ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سے خطے میں امن استحکام کی فضا بہتر ہو گی۔ باہمی تعاون سے اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

ازبک نائب وزیراعظم کا بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے۔ خطہ میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں