شہبازشریف نے بجٹ تقریر میں کہا 'ان کی میثاق معیشت پیشکش ٹھکرائی گئی': مریم نواز

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، مکمل متحد ہے۔ مخالفین نے دونوں بھائیوں میں 30سال سے تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی۔ شہبازشریف پارٹی صدر، ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔

 

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ میرا چچا سے انتہائی ادب واحترام اور پیارمحبت کا رشتہ ہے۔ شہبازشریف پارٹی صدر، ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔

 

مریم نواز نے واضح کیا کہ شہبازشریف نے بجٹ تقریر میں کہا ان کی میثاق معیشت کی پیشکش کو ٹھکرایا گیا۔ کل میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا۔ میں نے کہا جعلی حکومت نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

 

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی۔ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں، مکمل متحد ہے۔ مخالفین نے دونوں بھائیوں میں 30سال سے تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں