نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے: مریم نواز

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعہ اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔

 

وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے انھوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ بجٹ نہیں، ملکی نااہلوں اور عالمی ساہوکاروں کا تیار کردہ عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے۔

 

ان کا جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی، بےروزگاری، غربت کی یہ کالی دستاویز نا اہل حکومت  کا ایک اور سیاہ کارنامہ ہے جو پاکستان کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا۔

 

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش اور ضروریات زندگی مہنگی کرنے والی حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعہ اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقہ پر ڈالا جو پہلے سے اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔ نالائق اعظم کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے۔

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس انسان کے گھر کے اخراجات سمیت اس کا ذاتی خرچ اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہو، اس کو مزدور اور محنت کش کے خاندان سمیت 15000 میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس بھی کیسے ہو گا؟

 

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ آج نا صرف کاروباری طبقہ بلکہ تنخواہ دار، دیہاڑی دار، نوکری پیشہ، مزدور سمیت محنت و مشقت سے کمانے اور کھانے والے ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہو گی!

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں