مشعل ملک کا شہید افضل گورو کی چھٹی برسی پر ویڈیو پیغام

پبلک نیوز: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے شہید افضل گورو کی چھٹی برسی پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آج افضل گورو کی چھٹی برسی ہے۔ چھ سال پہلے انہیں تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈر کیا۔ یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔ میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ سے، شوٹر سے شہید کرے۔ چاہے ہںدوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے، ہمیں لاشیں بھی نہ دے۔

مشعل ملک کا کہنا تھا کہ لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔ مشعال ملک نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا افضل گورو کے نام پر شعر

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں