روسی صدر کی شام میں امریکی فورسز کی تباہ کن ناکامی پر تنقید

پبلک نیوز: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شام میں امریکی فورسز کی تباہ کُن ناکامی پر تنقید، ان کا دعویٰ ہے کہ داعش نے شام کے پناہ گزین کیمپ سے بچوں اور خواتین سمیت 700 افراد کو یرغمال بنایا ہے، جس میں امریکی اور یورپی شہری بھی شامل ہیں، مگر امریکا اس معاملے پر خاموش ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی شام کے صوبے دیر الزور میں گزشتہ ہفتے  پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کر کے داعش نےبچوں اور خواتین سمیت 700 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے ،جن میں امریکی اور یورپی شہری بھی شامل ہیں۔

داعش نے  دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیےگئے تو ہر روز 10 لاشیں گریں گی، جبکہ دو روز قبل ہی 10 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ روس کی کاروائیوں نے شام کی صورتحال کو مستحکم کیا، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں اپنے اہداف کو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور داعش علاقے میں اپنی موجودگی کو وسیع تر کرتی جا رہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں