1934 سے 1970 تک کی سواریوں کی یادیں تازہ کیجئے!

پبلک نیوز: پرانی گاڑیوں کا زمانہ کبھی ہو گا نہ پرانا۔ آج بھی پرانے ماڈل کی چمچماتی گاڑیاں پوری آب و تاب سے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ کراچی سے پشاور تک کی لانگ ڈرائیو بھی ان کے لیے بچوں کا کھیل ہے۔

کراچی سے لاہور اور پھر کراچی، اب پہنچیں ہیں یہ پرانی گاڑیاں جلوہ دکھانے اسلام آباد، مختلف ماڈلز کی چمچماتی گاڑیوں کے انجن سٹارٹ ہوئے تو دیکھنے والے ان کی نرالی ڈرائیو سے لطف اندوز ہوئے۔ جو آیا ان گاڑیوں کی ٹھاٹ باٹھ سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکا۔

ان گاڑیوں نے 1934 سے 1970 کی سواریوں کی یاد تازہ کر دی۔ ونٹیج اور کلاسک گاڑیاں آج بھی اپنے دور کی کہانیاں سناتی ہیں۔ مستنگ فورڈ، فورڈ تھنڈر ورڈ، مرسیڈیز ایس ایل سی، ٹرائیمپ 2، آسٹن ہیلے، امپالہ جیسے پرانے ماڈلز کی گاڑیاں اپنے ڈیزائن، مضبوطی سمیت ہر لحاظ سے منفرد ہیں اور اولڈ از گولڈ کو سچ ثابت کر رہی ہیں۔

کلاسک اور ونٹیج گاڑیوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ نئے دور کی روایات بدل گئی تو کیا ہوا، کلاسک گاڑیاں آج بھی اتنی ہی پائیدار اور مضبوط ہیں جتنی پہلے ہوا کرتی تھیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں