بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ کر دیئے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شہدا میں نائیک تنویر، شہید لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہے۔ شہید نائیک تنویر کا تعلق خانیوال سے تھا۔ پسماندگان میں 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جبکہ 26 سالہ شہید لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے تھا۔ شہید لانس نائیک تیمور کے پسماندگان میں 1 بیٹی ہے اور 20 سالہ سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں