بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پبلک نیوز: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبورکر لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم اننگز میں 25 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا بلا رنز کے انبار لگانے لگا۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سینچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا۔ کوہلی سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گئے۔

کوہلی نے127 اننگز میں اپنی 25ویں سینچری اسکورکی۔ آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین 68 اننگ میں 25 سنچریوں کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے 130 اننگز کے ساتھ تیسرے اور سنیل گواسکر نے 138 ٹیسٹ اننگز میں 25 سنچریاں مکمل کر کےچوتھی پوزیشن پر ہیں۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں