ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے

دبئی (پبلک نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈیا اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد رینکنگ جاری کی جس کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے پوئنٹس ٹیبل پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ 32 مہینے بیٹمسینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔

 

واضح رہے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں