کوہلی ون ڈے میچزمیں  تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

پبلک نیوز: رن مشین ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کوہلی ون ڈے میچزمیں  تیز ترین 10 ہزار رنز بنانےوالے کھلاڑی بن گئے۔ بھارتی کپتان نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف بیک ٹو بیک سنچری اسکور کر کے حاصل کیا۔

ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 10ہزاررنز بنانےوالے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 157رنز کی ناقابل شکست باری کھیل کریہ اعزاز اپنے نام کیا۔

بھارتی کپتان کوہلی نے60رنز کی اوسط سے 205 اننگز میں 10ہزار رنز بناکر لیجنڈبلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 259اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

30 سالہ ویرات کوہلی اپنے دس سالہ ون ڈے کیریئرمیں 37سنچریاں جڑ چکے ہیں اور ابھی ان کا سفر جاری ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں