وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کا ووٹ گیم

پبلک نیوز: وفاق میں حکومت کس کی ہو گی؟ آخر کس جماعت کے سر سجے گا حکمرانی کا تاج؟نمبر گیم کو دیکھا جائے تو تحریک انصاف کی پوزیشن بہترین ہے۔ تاہم وفاق میں حکومت سازی کےلئے پی ٹی آئی کوکڑے امتحان سے گزرنا پڑے گا۔

وفاق میں حکومت بنانے کےلئے 172 سیٹیں درکار ہیں۔تحریک انصاف کےپاس 116 نشستیں ہیں۔ اسمبلی حلف سے قبل 6 نشستوں خالی کرنا ہوں گی۔کپتان5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں انہیں 4 نشستیں چھوڑنی پڑیں گی۔پی ٹی آئی کےغلام سرور خان این اے 59 راولپنڈی اور این اے 63 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے ہیں اس لیے انہیں بھی ایک نشست قربان کرنا ہوگی۔

پرویز خٹک ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے ہیں لیکن دوبارہ وزیر اعلیٰ کے پی بنانے کے فیصلے کے بعد انہیں ایک قومی اور ایک صوبائی نشست سے ہاتھ دھونا ہوگا۔ یوں باقی نشستیں 110 رہ جائیں گے۔ممکنہ طور پر  29کوٹہ سیٹیں ملنے سے تعداد 139 ہوجائے گی۔

مظفر گڑھ سےایم این اے شبیر قریشی اورباسط سلطان بخاری پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔فخرامام نے بھی کپتان کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔ جس سے نشتیں 142 ہو گئی ہیں۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں