ونٹیج کار ریلی، چمچماتی نایاب رولس رائس، فورڈ اور مرسیڈیز کا جادو

کراچی (پبلک نیوز) ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان کی نویں کار ریلی کا سندھ گورنر ہاؤس میں  گورنر سندھ کی قیادت میں انعقاد کیا گیا۔ خوبصورت و تاریخی گاڑیوں کی ریلی کا آغاز ہوا تو دو گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ  میں 9 ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 35 گاڑیوں پر مشتمل ریلی گزشتہ روز حب سے شروع ہوئی ہے جبکہ ریلی بلوچستان، سندھ، پنجاب سے ہوتی ہوئی خیبر پختونخواہ پر اختتام پذیر ہوگی۔

ونٹیج گاڑیوں میں سے  2 گاڑیاں  قائد اعظم کی زیر استعمال بھی رہ چکی ہیں جس میں سے پہلی گاڑی 1947 کی مشہور زمانہ رولس رائز تھی جو کہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے قائد اعظم کو بطور تحفہ دی گئی تھی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے آخری ایام تک وہ ان کے زیر استعمال رہی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کار ریلی کا انعقاد دراصل نوجوان نسل کو ان تاریخی اشیا سے متعارف کروانا تھا جو بانی پاکستان کے زیر استعمال رہیں اور جن کو آج قومی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔

گاڑیوں کے کارواں میں 1965 کی فورٹ مستنگ، 1954 کی آسٹنگ اور 1968 کی فورڈ سمیت دیگر کئی نادر و نایاب گاڑیاں شامل تھیں۔ اس موقع پر موجود امریکن کونسل جنرل کو بھی حوصلہ افزائی کے لیے خیر مقدمی الفاظ سے نوازا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں