وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

 

پبلک نیوز: وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ وقار یونس نے باؤلنگ کوچ کے لیے درخواست دے دی۔ قومی ٹیم کے کوچ کے لیے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔

 

تفصیلات ک مطابق وقار یونس نے بائولنگ کوچ کے لیے درخواست دے دی۔  قومی ٹیم کے کوچ کے لیے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

 

واضح رہے کہ وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2104 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ اور دو مرتبہ بائولنگ کوچ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں